Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محمد احسان کا اعزاز، یونیورسٹی آف انجینئرنگ پشاور سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) سرزمین کوغذی سے تعلق رکھنے والا پی ایچ ڈی سکالر محمد احسان نے پشاور یونیورسٹی آف انجینئرنگ پشاور سے اپنے مقالے کا کا میابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی مکمل کی ہے اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا حقدار قرار پایا ہے ۔ گزشتہ دن یونیورسٹی آف انجینئرنگ پشاور کے کانفرنس ہال میں منعقدہ سیمینار میں اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا، ان کے مقالے کا موضوع “Haar wavelets collocation method for solving Direct and Inverse Problems” تھا۔


ان کے انٹرنل اور ایکسٹرنل سپروائزر ز میں پروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام ، ڈاکٹر محمد یونس، ڈاکٹر بصیر اللہ اور ڈاکٹر عمران عزیز شامل تھے۔

اس موقع پر دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ ساتھ طلباء بھی موجود تھے۔ڈاکٹر احسان کے تحقیقی ریسرچ ریاضی اور اپلائیڈ سائنسز کے معروف جریدوں میں بھی شائع ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر احسان یونیورسٹی آف صوابی میں ریاضی کے لیکچرر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر محمد احسان کا تعلق کو غذی سے ہے اور وہ اپنے علاقے سے ریاضی کے پہلے پی ایچ ڈی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیاہے

۔

Ahsan phD defence uep chitral 2
Ahsan phD defence uep chitral 4
Ahsan phD defence uep chitral 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
52560