Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محتسب سیکرٹریٹ تک رسائی اورانصاف کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ویلفیئرافسران سہولت کار مقرر

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) محتسب سیکرٹریٹ،ضلع کی سطح پر ان لوگوں کو انصاف تک رسائی کی فراہمی کے لیے جنھیں مذکورہ سیکرٹریٹ تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے کو کام پر مقامات پر جنسی ہراساں کرنے کے خاتمے کیلئے مناسب اور مساوی ماحول کار کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔نا مزد ڈسٹرکٹ ویلفیئر افسران کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ شکایت کنندہ کو محتسب سیکرٹریٹ پہنچانے کے لیے سہولیات فراہم کریں جبکہ ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفسران کے کام میں شکایت سے متعلق معاونت بھی شامل ہوگی۔ کام کے مقامات پر خواتین کو حراساں کرنے سے تحفظ دینے کے لیے ایکٹ 2010 سے متعلق خصوصی آگاہی مہم میں فلاحی اور غیر سرکاری تنظیموں کو بھی اپنے متعلقہ اضلاع میں انسانی حقوق کے تحفظ نفاذ اور فروغ کے لیے شریک کیا جائے گا۔
……………………………………………………..

وزیراعظم کی ہدایت پر صوبے کے مختلف جیلوں‌میں‌قید 21نادار قیدی رہا کردیے گئے
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف جیلوں میں قید 21 نادارقیدیوں کے جرمانے،ارش،ضمان اور دیت وغیرہ کی ادائیگی کے لیے مطلوبہ فنڈز محکمہ داخلہ کو مہیا کر دیے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے جیلوں سے 11 نا دار قیدی جو اپنی مدت پوری کرنے کے بعد جرمانہ کی رقم ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے جیلوں میں پڑے تھے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی طرف سے مہیا کی گئی رقم ادا کرنے پر آج رہا کر دیے گئے جبکہ 10 فیصدقیدی جو ضمان، ارش اور دیت وغیرہ کی رقم ادا کرنے کی سکت نہ ہونے کی وجہ سے جیلوں میں پڑے ہیں عیدسے پہلے رہا ہو جائیں گے جن کے لئے ضابطے کی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ رہا ہونے والوں میں ایسے قیدی بھی شامل ہیں جو دیت تو غیرہ کی رقم ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے اپنی مدت پوری کرنے کے بعد بھی 5/6 سالوں سے جیلوں میں پڑے تھے جو اب عید گھروں میں اپنے خاندان کے ساتھ گزار سکیں گے۔رہا ہونے والے قیدیوں کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی طرف سے تحائف بھی دیے گئے۔اس امر کا اعلان انسپکٹر جنرل آف پریزنرز خیبرپختونخوا کے دفتر سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
22561