Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مجھے ہرحال میں ملاکنڈ ڈویژن کو پولیو فری بنانا ہے/کمشنر۔۔۔افسران کی کارکردگی پربرہمی کا اظہار

شیئر کریں:

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے پولیو مہم کے ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس کے دوران اگست میں ہونے والے پولیو مہم میں ناقص کارکردگی پرمحکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کے افسران کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہر حال میں ملاکنڈ ڈویژن کو پولیو فری بنانا ہے ہر پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو دو دو قطرے پولیو ویکسین پلانے کے عمل کو 100 فیصد یقینی بنانا ہے انہوں نے خبردار کیا کہ جو ٹیمیں مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانے میں غفلت کا مظاہرہ کریں گی ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ کسی بھی بچے کوویکسین سے محروم نہ رکھا جاسکے تمام افسران انتہائی ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں اور مقامی سطح پر موثر اور بروقت خدمات کی فراہمی کیلئے عوام کو جوابدہ ہو جائیں انہوں نے تمام ضلعی افسران پر واضح کیا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کیا جائے اور اپنے اختیارات صرف عوام کی فلاح و بہبود اور عوام کی بہتری کیلئے استعمال کریں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں 21 تا25 ستمبر 2020کوپانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ملاکنڈ ڈویژن میں مہم کے دوران مجموعی طور پر 1783948 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائے جائیں گے اس حوالے سے کمشنرملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ کی زیرِ صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایچ اوز سمیت تعلیم، صحت،پولیس،پاک آرمی اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پرکمشنر ملاکنڈ کو مہم کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیاگیا اجلاس میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوض بھی کیا گیا اور ان کو قطعی شکل دی گئی کمشنر ملاکنڈ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی جذبہ کے ساتھ کام کریں تاکہ ہمارا ملک اس موذی مر ض سے نجات حاصل کر سکے کمشنر سید ظہیرالاسلام شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے طور پر مانیٹرنگ اور ایوننگ میٹنگ کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ مجھے عملی کام چاہئے ہر ٹیم کو چاہئے کہ ان کے پاس بچوں کا مکمل ڈیٹا ہو تب وہ کامیابی سے ٹارگٹ حاصل کرسکتی ہے اس آنے والی مہم کے لیے 1722ایریا انچارج اور 287یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 7017 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جو مجموعی طور پر 1783948 بچوں کو گھر گھر جاکر ویکسین کے قطرے پلائیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39947