Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متاثرین ریشن کو فری بجلی دی جائے۔عوامی حلقے

Posted on
شیئر کریں:

متاثرین ریشن کو فری بجلی دی جائے۔عوامی حلقے

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ریشن کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت شہزاد احمد نے کہا ہے کہ علاقہ ریشن اپر چترال کا پہلا گاؤں ہے یہاں کے لوگ اس خوبصورت گاؤں میں قدیم الایام سے آباد ہیں۔ اب یہ ہماری بد قسمتی کہیے یا کچھ اور یہ ایک آفت زدہ علاقہ کی شکل اختیار کر کے یہاں کے رہنے والوں کے لیے خطرے کی علامت بن کر رہ گئی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ  ریشن بجلی گھر کا قیام جب سے عمل میں آیا ہے تب سے یہاں کے نالے میں ٹنل کا زہریلا مواد ڈالا گیا اور جابجا نالہ کے اوپر پل تعمیر کیے گئے۔ 2013 تک ریشن نالے کا سیلابی ریلہ پر امن طور پر دریائے یار خون میں شامل ہوتی تھی ۔ 2013 کی خوف ناک سیلاب کے سامنے یہ پل رکاوٹ بنے جس کی وجہ سے سیلاب کا ملبہ دائیں بائیں موڑتی رہی جس کے نتیجے میں لاکھوں ٹن ملبہ آس پاس کے گھروں اور کھیتوں کو ملیامیٹ کر کے گزر گئی ۔ نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔ ستم بلاۓ ستم یکہ ان ملبوں کی وجہ سے دریائے یارخون کا سطح بلند ہوکر علاقہ ریشن کے مغربی جانب کئی زرعی زمینات ، جنگلات ، باغات اور گھروں کو دریا برد کرکے صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔

2013 کے بعد سالانہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے علاقہ تباہ ہوچکا ہے۔ بجلی گھر کے کھمبوں کی جابجا تنصیب علاقے کے غریب و کم زمین والے لوگوں اور مکانات کے اوپر سے layout کی وجہ سے جانی خطرے کا اندیشہ ہے ۔

 

تاہم بجلی گھر کے تعمیر کے بعد ہم اپنی پانی بنجر زمینات کیلئے مستقبل میں لے جانے سے قاصر ہیں۔ اور آبنوشی کیلئے بھی ڈیم سے اوپر نہیں لےسکتے۔
بجلی گھر کے تعمیر سے لے کر اہالیان ریشن نے اپنے تحفظات اور خدشات تمام اداروں کے صوبائی اور مرکزی سطح کےذمہ داراں تک پہنچاتے آۓ ہیں۔اور اس بجلی گھرسے متاثرین ریشن کے 800 گھرانوں کو کئی طرح کی Relief بھی مل چکےہیں۔ اور Free بجلی کیلئے ہماری جدوجہد جاری تھی ۔پچھلے سال جب اس بجلی گھر کو واپڈا کو دینے کی کوشش کی گئی ہم نے اس کی بھر پور مزاحمت کی۔کہ ہماری تحفظات دور کیۓ بعیر علاقہ ریشن جوکہ ہمیشہ کیلئے آفت زدہ اور متاثرہ ہے۔ اسکو مہنگے بلنگ پر ڈالنا ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے۔

اگر پھر بھی اسکو Pesco کے بلنگ پر ڈالنا ہے۔ تو ہم 800گھرانوں کو یہ استحقاق بنتا ہے کہ بحیثیت متاثرین ریشن بجلی گھر و آفت زدہ علاقہ ہمیں اگر فری بجلی کی سہولت نہیں دیا جاتا تو ہمیںPedo کی ریٹ ہی پر Relief دیا جاۓ ۔

بصورت دیگر یہ علاقہ ریشن کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہوگا۔ ہمارے جو سیاسی نمائندگان اس حوالے سے کردار ادا کر چکے ہیں ۔ان سب سے ادب سے عرض ہے۔ کہ علاقہ ریشن کے بہترین مفاد میں ہمارے ساتھ مکمل تعاون کرکے دوبارہ متعلقہHigh Authorities سے رابطہ کرکے اس آفت زدہ متاثرہ علاقہ ریشن کے800 گھرانوں کو ترجیحی بنیادوں پر Relief دینے کےلیےبلا تاخیر ہماری جائز آواز پہنچا ئیں۔ تاکہ مل جل کر اس تباہ حال علاقہ کو مزید مالی بوجھ سے بچا سکیں۔

reshun flood and alkhidmat


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71003