Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متاثرہ ملازمین کیلئے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

Posted on
شیئر کریں:

متاثرہ ملازمین کیلئے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)متاثرہ ملازمین کے حوالے سے خصوصی کمیٹی نے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق متعدد سرکاری ملازمین کو بحال اور مستقل کرایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نادرا نے 37 برطرف ملازمین کو بحال کیا، پاکستان ٹوبیکو بورڈ نے 6 غیر مستقل ملازمین، اے جی پی آر نے 18 ملازمین، نیشنل بینک آف پاکستان نے 558 ملازمین کو مستقل کیا ہے، ریڈیو پاکستان نے 1020 ملازمین کو مکمل مراعات کے ساتھ بحال کیا ہے، وزارت صحت کے 8 ڈاکٹر کے کنٹریکٹ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ایف بی آر نے 11 ملازمین کو بحال کیا ہے، ٹی ڈی سی پی نے 6،این ایچ اے نے 2100 غیر مستقل ملازمین کو مستقل، موٹروے پولیس نے 21 ملازمین کو ریگولر کر دیا ہے، زرعی ترقیاتی بینک کے 3 ہزار 331 تھرڈ پارٹی ملازمین کو ضم کرنے کی منظوری بورڈ نے دی۔رپورٹ کے مطابق ایسوی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے 164 غیر مستقل ملازمین، پاکستان ٹیلی ویڑن نے 852 ملازمین کو ریگولر کیا، ریڈیو پاکستان کے 4400 پنشنرز و بیوہ کو پنشن ادا کی گئی، بذریعہ ڈاک اب تک ملنے والی 6800 درخواستوں پر متعلقہ اداروں کو نوٹس کر کے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
76113