Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ماں کے دودکی افادیت بارے چترال کے کمیونٹی لیڈروں عمائدین کیلئے اگہی نشست

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ماں کے دودھ کی افادیت کے بارے میں ڈائرکٹوریٹ جنرل ہیلتھ کی طرف سے آگہی کے ماہ کے طور پر لویر چترال میں جاری پروگرامات کے سلسلے میں منگل کے روز چترال کمیونٹی لیڈروں اور عمائیدین کے لئے آگہی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ صحت کے ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈاکٹر عمیر، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ، سول سوسائٹی کے نوراحمد چارویلو، ایل ایچ ڈبلیو کوارڈینیٹر ڈاکٹر ضیا ء اللہ اور ڈائرکٹوریٹ جنرل کے محمد ظفر خان نے قرآن وحدیث کی روشنی اور میڈیکل سائنسز کی بنیاد پر موضوع پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہاکہ قرآنی احکامات کے مطابق بچے کو دوسال کی عمر تک رضاعت میں رکھا جانا چاہئے اوریہ بات مشاہدے سے ثابت ہے کہ ماں کا دودھ پینے والا انسان مصنوعی دودھ پینے والوں کے مقابلے میں تندرست وتوانا ہوتے ہیں جبکہ دو سال تک ماں کا دودھ پلانے سے دو بچوں کے درمیاں مناسب گیپ بھی آجاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک اہم ایشو ہے جسے اجاگر کرنے اور ماؤں کو اس بارے میں تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کمیونٹی لیڈروں پر زور دیا کہ وہ بچے کی پیدائش کے پہلے چھ ماہ تک صرف اور صرف ماں کا دودھ پلانے، ہلکی پھلکی عذا دینے اور پورا دوسال تک ماں کا دودھ جاری رکھنے کے لئے اپنے اپنے حلقوں میں عام لوگوں اور خصوصاً ماؤں کوترغیب دیں تاکہ بحیثیت مجموعی ایک صحت مند معاشرہ وجود میں آسکے۔ اس موقع پر چترال ٹاؤن اور مضافات سے کثیر تعداد میں کمیونٹی لیڈر اور عمائیدین نے شرکت کی اور اس نشست کو انتہائی مفید قرار دیا۔

chitraltimes breast feeding week dhqh chitral dhdc

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51583