Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مالم جبہ ونٹر سپورٹس فیسٹول کا آغاز،ملک بھر سے سیاحوں کی آمد،میلے کو چار چاند لگا دیئے

Posted on
شیئر کریں:

سوات(چترال ٹائمزرپورٹ) وادی سوات کی پرفضا، حسین اور برف پوش پہاڑوں میں واقع مالم جبہ کے مقام پر منعقدہ ونٹر سپورٹس فیسٹیول 2020 سے لطف اندوز ہونے اور ان میں شرکت کیلئے ملک بھر سے سیاحوں مالم جبہ پہنچ گئے،ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا،ضلعی انتظامیہ سوات اورسیمسنز گروپ کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ ونٹرسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب آج 19 جنوری کو منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض محسود ہونگے جبکہ ان کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ سوات، ٹورازم کارپوریشن عہدیداران،مارکیٹنگ منیجر سیمسنز گرو پ ثمرسبین اور دیگر حکام شرکت کرینگے، تین روزہ فیسٹیول میں سلالم، جاؤنٹ سلالم سکینگ، سکیٹنگ، سنو بورڈنگ، آئس ہاکی، سنو ٹویبنگ،الپائن سکی، انڈر15 سکیٹنگ، سینئر سکیٹنگ، کرلنگ،سنو ٹیوب آرچری سمیت دیگر کئی مقابلے منعقد کئے گئے جس میں 100 کے قریب کھلاڑیوں نے انڈر8، انڈر15، سینئر سمیت مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا، فیسٹیول میں آنے والے سیاحوں کو ونٹر فیسٹیول سے محظوظ کرنے کیلئے خٹک ڈانس سمیت روایتی موسیقی رباب منگے اور دیگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا،مارکیٹنگ منیجر سیمسنز گرو پ ثمرسبین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مالم جبہ کا مقام سیاحوں کیلئے تیار ہے،اب یہاں انٹرنیشنل مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا،یہاں سے مقامی ٹیلنٹ کو سامنے لارہے ہیں اور یہاں سکینگ کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے بہترین مواقع دئے جا رہے ہیں، فیسٹیول میں آئے ہوئی خاتون سیاح فرح ایوب کا کہنا تھا کہ مالم جبہ کے حسین سیاحتی مقام پر آرگنائزرکی جانب سے بہترین انتظام کئے گئے ہیں اور جو سیاح بھی یہاں آئے ہیں وہ باآسانی یہاں پہنچ رہے ہیں اور فیسٹیول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، ونٹر سپورٹس میں سلالم سکی ریس میں انڈر15 مقابلے میں شاکر نے پہلی، برکت نے دوسری، مستقیم نے تیسری اور اسماعیل نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
Malam jabba winter sports festival 6

Malam jabba winter sports festival 5

Malam jabba winter sports festival 4

Malam jabba winter sports festival 3

Malam jabba winter sports festival 2 scaled


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
31207