Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مالاکنڈ ڈویژن کے اراضی بندوبست کے لئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی..وزیرمال شکیل احمد

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن کے اراضی بندوبست کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی ہے اور اس پر کام شروع کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جارہاہے جو کہ ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت قلیل مدت کے دوران مکمل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پشاور اپنے دفتر میں مالاکنڈ اراضی بندوبست کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈائریکٹر لینڈریکارڈ خالد خان سیکرٹری بورڈ آف ریونیو اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں جاری لینڈ ریکارڈ کے منصوبوں پر کام کی پیش رفت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیرمال نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مختلف اضلاع میں جاری لینڈ ریکارڈ کمپیوٹررائزیشن کے عمل کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنائیں اور باقی ماندہ اضلاع میں بھی کمپیوٹر ائزیشن کے لئے منصوبہ بندی تیار کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ملاکنڈ کے اراضی بندوبست کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ ما لاکنڈ کے اراضی بندوبست سے وہاں پر موجود سرکارہ اراضی کو قابضین سے واگزار کرنے میں مدد ملے گی اور سیکڑوں ایکڑز سر کاری اراضی کی نشاندہی بھی ہو گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18227