Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کردیا گیا

شیئر کریں:

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر کردیا ہے۔اور سمری صدر مملکت کو بھیج دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کر دی
بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر 2022ء سے ہوگا
صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کی فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کر دی
بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022ء سے ہوگا
صدر مملکت نے ترقیاں اور تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 چار اے اور بی، آرٹیکل 48 اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952ء کے سیکشن 8 اے اور 8 ڈی کے تحت کیں
صدر مملکت نے اس حوالے سے آج موصول ہونے والی سمری پر آج دستخط کیے

 

chitraltimes new appointed army chief gen asim munir met president dr alvi

 

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جنرل سیدعاصم منیر کوآرمی چیف،جنرل ساحرششماد کوچئیرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقررکرنے کے وزیراعظم کے فیصلے کی تعریف

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے جنرل سیدعاصم منیر کوآرمی چیف اورجنرل ساحرششماد کوچئیرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقررکرنے کے وزیراعظم کے فیصلے کوسراہاہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزخزانہ نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سینیارٹی اورمیرٹ کی بنیادپرجنرل سیدعاصم منیر کوآرمی چیف اورجنرل ساحرششماد کوچئیرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کرنے کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔وزیرخزانہ نے پاکستان اورنئے آرمی چیف وچئیرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کیلئے نیک خواہشات کابھی اظہارکیاہے۔

 

 

 

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی ہے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ملکی دفاع کیلئے جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا۔صدر مملکت نے جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

وزیراعظم شہباز شریف سے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیراعظم شہباز شریف سے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مظبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے۔ آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں۔ وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes gen nadeem raza met pm shahbaz

 

 

بھارتی فوج کاآزاد کشمیر میں دہشتگردوں کے لانچ پیڈ کادعویٰ من گھڑت قرار،پاک فوج ہر قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(سی ایم لنکس)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے بھارتی فوج کیآزاد کشمیر میں دہشتگردوں کے لانچ پیڈ کیدعویٰ کومن گھڑت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم اور ہر قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔جمعرات کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر سے متعلق اعلیٰ بھارتی فوجی افسر کا بیان بے بنیاد ہے، آزاد کشمیر میں نام نہاد دہشتگردوں کے لانچ پیڈ کا دعویٰ من گھڑت ہے، یہ بیان بھارتی مسلح افواج کی پروپیگنڈا سوچ کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد کچلنے میں مصروف ہے، بھارتی فوج بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کے بے بنیاد بیانات گھڑتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد عالمی قوانین کے تحت حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اپنے سیاسی آقاؤں کی انتخابی مہم کے لیے غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کر رہی ہے، بھارتی فوج غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیان بازی سے گریز کرے، بھارتی افسر کے بلند و بانگ دعوے غیر حقیقی اور توہین آمیز ہیں۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
68371