Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لویر چترال میں تشنج سے بچاؤ کی چھ روزہ قومی مہم کی تیسری راونڈ کا آغاز

Posted on
شیئر کریں:

لویر چترال میں تشنج سے بچاؤ کی چھ روزہ قومی مہم کی تیسری راونڈ کا آغاز

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) تشنج یعنی tetanus سے بچاو کی چھ روزہ قومی مہم کی تیسری راوونڈ کا باقاعدہ اغاز آج جمعرات کے روز ہوگیا۔ یہ مہم 28 فروری تک جاری ریے گا۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ای ۔پی ۔آیی ڈاکٹر فرمان نظار نے ہمارے نمایندے کو بتایا کہ اس مہم کے دوران پورے ضلع میں 15 سال 49 کی عمر کے تقریبا 69300 خواتین کو تشنج یعنی tetanus کا تیسرا ٹیکہ لگایا جاییگا۔ اس مہم کے لیے پورے ضلعے میں 58 موبایل ٹیمیں اور 22 فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گیی ہیں۔انھوں نے کہا کہ مہم کو منظم اور موثر طریقے سے منعقد کرنے کے لیے پورے ضلعے کو 19 انتظامی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔۔جنہیں یونین کونسل کا نام دیا گیا ہے ۔ہر یونین کونسل میں میں 3 موبایل ٹیمیٗں اور ہر ہسپتل میں ایک فکسڈ ٹیم موجود رہے گی۔۔ موبایل ٹیمیں چھ دنوں کے دوران اپنے اپنے علاقے کے ہر محلے اور ہر گاوں میں سیشن کرینگے۔ سیشن کے حوالے سے محلے کے مسجد سے اعلانات کیے جایینگے۔ اور محکمہ صحت کے عملے سے بھی معلومات بہم پہنچایینگے۔

ڈاکٹر فرمان نے مذید بتایا کہ تشنج یعنی tetanus نومولود بچوں کی ایک ایسی بیماری ہے جو بغیر ویکسین کے تقریبا لاعلاج اور موزی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں اس بیماری کی شرح 65 فی 1000 پیدایش ہے۔۔یعنی اگر 1000 بچے پیدا ہو جاے تو تقریبا 65 بچے اس بیماری کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔۔جبکہ ترقی یافتہ اقوام میں یہ شرح 1 بچہ فی 1000 بچہ پیدایش ہے۔
اس مہم کا افتتاح آج DHO چترال لویر اور MS ڈی ایچ کیو ہسپتال نے اقوام متحدہ کے پاکستان میں مستقل رابطہ کار مسٹر جولین ہارنیز کی موجودگی میں کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71886