Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل سے بڑی گاڑیوں کے گزرنے پر پابندی منظور نہیں۔تجاریونین چترال ودروش

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) تجار یونین چترال اور دروش کا مشترکہ اجلاس گزشتہ دن منعقد ہوا۔ تجار یونین چترال کی قیادت بشیر احمد صدر نے کی جبکہ دروش کی طرف سے تجار یونین دروش کے صدر حاجی گل نواز نے نمائندگی کی۔


تجار یونین چترال اور تجار یونین دروش نے متفقہ طور پر لواری ٹنل سے بڑی گاڑیوں کے گزرنے پر مجوزہ پابندی کو چترالی عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کو مسترد کردیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس فیصلے سے چترال میں سیمنٹ سریا اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑیگا جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائیگی۔
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیاگیا کہ اگر حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہیں لیا تو تمام سیاسی جماعتوں سیول سوسائیٹز اور تاجر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس بلاکر ائندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائگا۔


اجلاس نے ضلعی انتظامیہ دیر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ظالمانہ فیصلے پر نظر ثانی کرے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو شراکت داروں سے مشاورت کے بعد پہہ جام ہڑتال کا اعلان کیا جائیگا اور یہ احتجاج اسوقت تک جاری رہے گا جب تک چترال اور دیر انتظامیہ اس ظالمانہ فیصلے کو واپس نہ لے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
55284