Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل سے بڑی گاڑیوں کی گزرنے پرپابندی کا فیصلہ واپس لیا جائے، آل پارٹیزاینڈ سول سوسائٹیز

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترا ل ٹائمز )لواری ٹنل سے بڑے ٹرکوں کو سامان لانے کی بندش کے خلاف چترال میں آل پارٹیز، تجار اور ڈرائیور یونین کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت امیر جمیعت علماء اسلام چترال مولانا عبدالرحمان منعقد ہوا۔


اجلاس میں جماعت اسلامی کے امیر اخونزادہ رحمت اللہ پاکستان تحریک انصاف کے صدر سجاد احمدخان، عوامی نشنل پارٹی کے صدر الحاج عیدالحسین ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سئینر نائب صدر شریف حسین ، مسلم لیگ کے جنرل سیکٹری حاجی صفت زرین ، ایڈوکیٹ محمد کوثر ، تجار یونین کے سینئر نائیب صدر حافظ اظہر اقبال ، ڈرایوئر یونین کے صدر محمد صابر ودیگر عمائیدین نے شرکت کی اور ایک نکاتی ایجنڈے پر سیرحاصل گفتگو کے بعد متفقہ طور پر این ایچ اے اور اپر دیر انتظامیہ کی طرف سے لواری ٹنل سے بڑے ٹرکوں کی سامان لانے پر پابندی کو مسترد کیا گیا اور مرکزی وصوبائ حکومت کو ایک ہفتہ تک اس غیر دانشمندانہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا بصورت دیگر اس عوامی مسلے کے لئے بھر پور احتجاج سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا، جلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ٹنل روڈ میں نقصان آنے کی رپورٹ پر سامبو کمپنی اور این ایچ اے کے زمہ داران کا تعین کرکے قرار واقعی سزاء دی جائے.اور نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

chitraltimes all parties meeting to allow lowari tunnel for heavy trafic1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
55515