Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل اپروچ روڈ اور دروش چترال روڈ پر جلد کام شروع کیا جائے۔آل پارٹیز اجلاس دروش

شیئر کریں:

دروش ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آج منگل کے دن آل پارٹیز’تجار یونین اور ڈرائیور یونین دروش کا ایک ہنگامی اجلاس دفتر عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش کی میزبانی میں منعقد ہوا۔اس اجلاس میں لواری ٹنل اپروچ’ دروش ٹو چترال روڈ کی خستہ حالی اور دروش کے دوسرے مسائل زیر بحث آئے۔اجلاس کی صدارت سابق صدر پی پی پی تحصیل دروش جاوید اختر نے کی۔اجلاس میں آل پارٹیز’تجار برادری’ڈرائیور یونین اور سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔


اجلاس میں تمام شرکاء اجلاس نے دروش کے مسائل کے حوالے سے مشاورت کی اور درجہ ذیل قرارداد منظور ہوئی۔
لواری ٹنل اپروچ روڈ اوردروش ٹو چترال روڈ پر فوری کام شروع کیا جائے۔لواری ٹنل کے اندرونی کام جس میں رنگ و روغن اور لائٹنگ پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے۔ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال دروش ہسپتال کے نئے بلڈنگ کو فوری محکمہ صحت کے حوالے کیا جائے۔اجلاس میں انتظامیہ سے اپیل کی گئی کہ ڈی آر سی اور مصالحتی کمیٹی دروش کو منظر عام پر لایا جائے کہ اس میں کون لوگ ہیں اور کس بنیاد پر اُن کی سیلیکشن کی گئی ہے۔


.اجلاس کے شرکاء نے عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش اور صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی کے اوپر اعتماد کیساتھ ان کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا۔آل پارٹیز نے عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش سے عوامی مسائل پر ایک کمیٹی کمیٹی بنانے پر زور دیا گیا۔


اس موقع پر پی پی پی کی جانب سے جاوید اختر’اکرام زیب’زبیر’ پی ایم ایل این کی جانب عمران الملک’جی آئی کی جانب سے امیر شریف’سماجی وورکر اکمل بھٹو’سیاسی و سماجی رہنما صلاح الدین طوفان’جنرل سیکرٹری تجار یونین حزب اللہ’ممبر ڈرائیور یونین حسین خان اور اےاین پی کے رہنماؤں اور وورکرز نے شرکت کی۔

DROSHall parties ijlas 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
48554