Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل اپروچ روڈزہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، چترال میں وقفے سے بارش اوربرفباری کاسلسلہ جاری

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال پولیس کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ شدید برف باری کے باعث لواری اپروچ روڈ ٹریفک کے لئے بند تھی۔ اب چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھول دی گئی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے ڈرائیور سے تسلی کرلے کہ اس کے پاس ٹائر سنو چین ہے یا نہیں تاکہ راستے میں پریشانی سے بچا جا سکے۔ کسی بھی گاڑی کو بغیر ٹائر چین کے عشریت سے اگے جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔


شدید برف باری کی وجہ سے گزشتہ رات سے اپر چترال کو بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔ متعلقہ حکام لائنیں ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں۔ جونہی فالٹ درست کئے گئے بجلی بحال کی جائیگی۔


دریں اثنا چترال شہر میں ہلکی بارش اور پہاڑوں و بالائی علاقوں میں گزشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ اپر چترال میں آٹھ انچ تک برف پڑنے کے اطلاعات ہیں۔اپر چترال کے اکثر سڑکیں بحال ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے ٹرانسپورٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹائروں پر سنو چین کا استعما ل ضرور کریں ، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

chitraltimes lowari approach road sleepy baradam snow chain
chitraltimes lowari approach road sleepy baradam

chitraltimes lowari approach road sleepy baradam police help


شیئر کریں:
Posted in Uncategorized
56903