Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئیر چترال کے قرنطینہ سنٹروں سے تقریبا ایک ہزار افراد کو 14دن کے بعد فارع کردیا گیا۔۔۔نوید احمد

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد نےکہا ہے کہ اب تک لویر چترال ضلعے کے قرنطینہ سنٹروں سے 1000کی تعداد میں افراد کو 14دن تک ٹھہرانے کے بعد فارع کردئیے گئے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے میں دن رات مصروف ہے اور یہ بات ایک حقیقت ہے کہ ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ سے نہ ٹھہرائے جاتے تو بڑی تعداد میں آبادی کا وائرس زدہ ہونے کا خدشہ تھا۔ انھوں نے مذید بتایا کہ لوئر چترال سے اب تک 162مشکوک افراد کے سنپل ٹیسٹ کیلئے پشاور لیبارٹری بھیجے گئے جن میں 119کے نیگیٹیو رپورٹ موصو ل ہوئے جبکہ 12کے زرلٹ پازیٹیو موصول ہوئے اور34افراد کے رزلٹ کا انتظار ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34841