Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئیر چترال : تھانہ شغور اور کوغذی کے حدود میں فریقین کے درمیان تنازعہ خوش اسلوبی سے حل 

شیئر کریں:

لوئیر چترال : تھانہ شغور اور کوغذی کے حدود میں فریقین کے درمیان تنازعہ خوش اسلوبی سے حل ,

 

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایات پر عوام کے درمیان معمولی تنازعات کو معتبرات علاقہ کی موجودگی میں باہمی صلح اور اتفاق رائے سے حل کیا جارہا ہے۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس۔ایچ۔او تھانہ شغور ایس آئی عطاء الرحمن کی کاوشوں سے علاقہ اوڑاغ کریم آباد سے تعلق رکھنے والے دو فریقین کے درمیان جیب ایبل روڈ کے تنازعے کو معتبرات علاقہ کی موجودگی میں باہمی مشاورت سے حل کیا گیا۔دونوں فریقین ایس۔ایچ۔او تھانہ شغور کی موجودگی میں ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر ہوگئے اور اپنے درمیان تنازعے کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیا ۔

اسی طرح تھانہ کوغذی لوئیر چترال کے حدود میں سگے بھائیوں کے درمیان جائداد کا سنگین تنازعہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوگیا ، علاقہ راغ کوغوزی سے تعلق رکھنے والے سگے بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ ہوکر سنگین حالات اختیار ہونے کا اندیشہ تھا ۔ایس۔ایچ۔او تھانہ کوغوزی SI رحیم بیگ نے فریقین کو تھانے بلاکر راضی نامہ کرکے رنجش کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیا ۔فریقین نے تھانے میں ایس۔ایچ۔او کی موجودگی میں تنازعے کو ختم کرکے ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر ہوگئے۔

chitraltimes chitral lower police PS Shoghore and Koghuzi resolves disputes among brothers 2 chitraltimes chitral lower police PS Shoghore and Koghuzi resolves disputes among brothers 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89417