Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئر چترال میں قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز، مہم 12 جنوری تک جاری رہیگا، پولیو ٹیموں  کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کےلئے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

شیئر کریں:

لوئر چترال میں قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز، مہم 12 جنوری تک جاری رہیگا، پولیو ٹیموں  کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کےلئے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

ُپشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) لوئیر چترال میں قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، جو8 جنوری سے 12 جنوری تک جاری رہیگا۔  نگران صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیوں ٹیموں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ انتظامیہ افسران اور پولیس کے ایس ڈی پی اوز خود علاقوں میں جاکر براہ راست پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ چترال لیویز اور چترال پولیس کے جوان پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کو مزید فعال کرنے کیساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیمز کی سیکورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے بچوں کے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیمز کیساتھ تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال پولیو مہم کی خود نگرانی  کررہے ہیں گزشتہ دن انھوں نے ای پی آئی سنتر اورزچہ و بچہ ہسپتال کا دورہ کرکے انسداد پولیومہم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

chitraltimes anti polio campaign lower chitral started 1 chitraltimes anti polio campaign lower chitral started 2 chitraltimes anti polio campaign lower chitral started 3 chitraltimes anti polio campaign lower chitral started 5 chitraltimes polio campaign lower chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83905