Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئرچترال میں 8 پولوگراونڈز جبکہ اپرچترال میں7 پولو گراونڈزکیلئے فنڈزمنظور

شیئر کریں:

چترال میں پولو گراونڈز اور پشاور میں سکواش کورٹس سمیت کھیلوں کی دیگر منصوبوں کے لئے 40 کروڑ روپے منظور۔
چترال میں 15 پولو گراونڈ جبکہ پشاور کے مختلف تعلیمی اداروں میں 8 سکواش کورٹس قائم کئے جائینگے۔
صوبے میں وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق کھیلوں کے فروغ پر کام جاری ہے۔سینئر وزیر کھیل عاطف خان
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے،چترال میں پولو گراونڈ، پشاور میں سکواش کورٹس اور سوئمنگ پول سمیت کھیلوں کے دیگر منصوبوں کے لئے 40 کروڑ روپے سے زائڈ کی منظوری دی گئی ہے۔کھیلوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ چترال میں 15 پولو گراونڈ پر 12 کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے جائینگے۔لوئر چترال میں 8 پولو گراونڈ پر 6 کروڑ 35 لاکھ جبکہ اپر چترال میں 7 پولو گراونڈ پر 5 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کئے جائینگے۔مردان میں سپورٹس سٹی کی فزیبلٹی سٹڈی کے لئے 2 کروڑ روپے کی منظوری دی جاچکی ہے، پشاور کے 8 مختلف تعلیمی اداروں میں سکواش کورٹس بنانے کے لئے 11 کروڑ فنڈز کی منظوری دی گئی ہے، سکواش کورٹس اسلامیہ کالج سکول، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1، ہائی سکول نوے کلی، لیڈی گرفتھ گرلز سکول، فرنٹئیر کالج، بے نظیر ویمن یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج اور جناح کالج پشاور میں قائم کئے جائینگے۔حیات اباد سپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ پول کے لئے تقریبا 10 کروڑ روپے کی منظوری دی جا چکی ہے، سینئر وزیر نے کہا کہ پشاور میں بین القوامی معیار کا ٹینس کورٹ بھی بنایا جائیگا جس کے لئے تقریبا ایک کروڑ روپے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ اسی طرح ہری پور کی تحصیل خان پور میں گراونڈ بنانے کے لئے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، سینئر وزیر برائے کھیل عاطف خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق کھیلوں کے فروغ پر کام جاری ہے، 9 سال بعد صوبے میں کامیاب اور پرجوش نیشنل گیمز کا انعقاد کیا گیا جسمیں پورے ملک سے 10 ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 2 لاکھ، سلور کو 1 لاکھ اور براونز میڈل والے کھلاڑیوں کو 50 ہزار روپے دئے گئے ہیں۔کھیلوں کے فروغ کے لئے صوبے میں پہلی بار کھلاڑیوں کے لئے ماہانہ معاوضہ پروگرام بھی شروع کیا ہے، گولڈ میڈل کھلاڑیوں کو 20 ہزار،سلور کو 15 ہزار جبکہ براونز میڈل کھلاڑیوں کو 10 ہزار ماہانہ دیا جائیگا، کھلاڑیوں کو ماہانہ اعزازیہ اگلے مہینے جنوری سے شروع ہوجائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
30138