Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قومی اسمبلی کا پہلا حلقہ این اے ون چترال ، پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی آزاد امیدوار عبدا لطیف بھاری اکثریت سے کامیاب قرار

شیئر کریں:

قومی اسمبلی کا پہلا حلقہ این اے ون چترال ، پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی آزاد امیدوار عبدا لطیف بھاری اکثریت سے کامیاب قرار،عبدالطیف اب تک چترال میں منختب ہونے والے کسی بھی ممبرسے زیادہ ووٹ لیکر ایم این اے منتخب ہوئے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) قومی اسمبلی کا پہلا حلقہ این اے ون چترال سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی آزاد امیدوار عبدا لطیف بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر این اے ون اپر محمد عرفان الدین کے دفتر سے جاری فارم 47 کے مطابق عبدالطیف نے 61834 ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی ہے ، جبکہ اس کے مدمقابل جے یوآئی کے طلحہ محمود نے 42987ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے ون میں کل312پولنگ اسٹیشن تھے۔ ووٹروں کی کل

تعداد 313550ہے، جن میں 169193مرد اور144357خواتین ووٹرز ہیں۔جن میں سے کل 162053ووٹ ڈالے گئے ، جبکہ4755ووٹ مسترد ہوئے۔اور ووٹ ڈالنے کی شرح02۔53فیصدرہی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر / ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے مطابق اپر چترال کے دورآفتاد ہ علاقہ بروغل سے ٹائم پر رزلٹ موصول نہ ہونے اور لوئیر چترال سے بھی رزلٹ اپر چترال پہنچانے میں دیر ہونے کے باعث فائنل رزلٹ جاری کرنے میں ٹائم لگا ۔

 

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عبد الطیف نے ابتک چترال سے حاصل کرنے والے قومی اسمبلی کے کسی بھی ممبر سے زیادہ ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے۔ مختلف مکاتب فکر کے مطابق چترال میں صاف وشفاف الیکشن منعقد ہونے کی بنا پر پہلی مرتبہ 60ہزار سے زائد ووٹ لیکر عبد الطیف ایم این اے منتخب ہوئے ہیں۔

 

 

chitraltimes NA 1 Chitral form47

 

chitraltimes dc upper irfanuddin visit poling station3

Chitraltimes poling election day 2024 3 Chitraltimes poling election day 2024 9

Chitraltimes poling election day 2024 10 1 Chitraltimes poling election day 2024 4

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
85130