Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قدیم روایات کے آمین وادی کالاش میں چاوموس فیسٹیول کی آخری رسومات ادا

Posted on
شیئر کریں:

مختلف گاؤں اور دیہات سے آنے والی خواتین اور لڑکیوں نے دیار کی لکڑی سے باسکٹ بنائی اور رقص کیا،کیلاش قبیلے کی انسانیت کی خوشحالی، امن اور تندرستی کیلئے پوری رات دعائیں
.
چترال( چترال ٹائمزرپورٹ) وادی کالاش میں جاری قدیمی اور تاریخی چاوموس فیسٹیول کی آخری رسومات بھی ادا کر دی گئیں، گزشتہ روز آخری رسم گھونا چنجا رات کی رسم ادا کی گئی جس میں کالاش قبیلے کی خواتین اور لڑکیاں دیار لکڑی کی ٹینی سے باسکٹ بناتی ہیں اس کیلئے مختلف گاؤں اور وادیوں سے کالاشی ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور پھر جب یہ تیار ہوئے جائیں تو اس کے بعد ایک دوسرے کیلئے گانے گنگنانے کیساتھ ساتھ رقص بھی کیا جاتا ہے، 21 دسمبر کالاشی روایات اور ثقافت میں سال کا سب سے مختصر دن ہوتا ہے کیونکہ 22دسمبر سے نئے سال کا آغاز ہوتا ہے تو تمام کالاشی ساری رات باتریک گاؤں میں جمع ہوتے ہیں نئے سال کے سورج کا دیدار کرنے کا انتظار کرتے ہیں، اس دوران انسانیت کی خوشحالی، امن اور تندرستی کیلئے پوری رات دعائیں مانگی جاتی ہیں، 7دسمبر سے قدیمی روایات کی آمین وادی کالاش میں شروع ہونے والے پندرہ روزہ فیسٹیول میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے بھی شرکت کی، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے کالاش وادی میں لائٹس لگانے سمیت دیگر انتظامات بھی کئے گئے تھے جبکہ ساتھ ہی سیاحوں کو بہترین معلومات کی فراہمی اور چترال میں موجود دیگر مقامات بارے تفصیلات ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر چترال سے فراہم کی جارہی ہیں۔
kalash festival chomas chitermas last event 4

kalash festival chomas chitermas last event 3

kalash festival chomas chitermas last event 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
30204