Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قاضی وقار اقبال ایڈوکیٹ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی نائب صدر منتخب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے ضلعی آفس میں پیپلز یوتھ ارگنائزیشن ضلع چترال کے ضلعی عہداداروں کا ایک اہم اجلاس زیر ِ صدارت وسیم سجاد آخون منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں پیپلز یوتھ ارگنائزیشن ضلع چترال کے جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور متفقہ طور پر درجہ ذیل قرار داد منظور ہوا۔

یہ اجلاس پیپلز پارٹی کی اعلیٰ صوبائی قیادت اور پیپلز یوتھ ارگنائزیشن کے صدر ملک امجد خان اعوان اور حنیف خان کے علاوہ دیگر قیادت کو شاندار الفاظ میں شکریہ ادا کیا گیا۔ انہوں نے پارٹی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیپلز یوتھ ارگنائزیشن کے صوبائی کابینہ میں چترال کو بھی نمائندگی دی۔ اس حوالے سے پیپلز یوتھ ارگنائزیشن ضلع چترال کے جیالوں میں محرومی کا احساس بڑھ رہا تھا ۔ چترال پاکستان پیپلز پارٹی کے حوالے سے ایک شاندار تاریخ رکھتا ہے۔ اور ہر مشکل حالات میں ایک بھرپور کردار ادا کرتا رہا ہے۔ اس خوشی کے موقع پر مٹھائیاں تقسیم کی گئی اور ایڈوکیٹ قاضی وقار اقبال کو صوبائی نائب صدر پیپلز یوتھ ارگنائزیشن خیبرپختونخوا منتخب ہونے پر مبارک باد دیا گیا۔ اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ قاضی وقار اقبال اپنی اعلیٰ سلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پارٹی کے لئے ناصرف صوبے کے اندر فعال رکھنے کے ساتھ ساتھ ضلع چترال کے اندر بھی پیپلز یوتھ ارگنائزیشن کو فعال کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریئگا۔
pyo chitral meeting


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8142