Chitral Times

Jun 21, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قائمہ کمیٹی برائے محکمہ صحت کی کمیونٹی مڈ وائیوز کو فوری طور پر تنخواہیں جاری کرنیکی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ صحت کا اجلاس

اجلاس میں ایم این سی ایچ پروگرام کے تحت بھرتی شدہ حقدار کمیونٹی مڈ وائیوز کو فوری طور پر تنخواہیں جاری کرنے پر زور دیا گیا۔

سال 18-2017 کے دوران مردان میڈیکل کمپلیکس کی 99 ملین روپے کی آمدنی جبکہ قاضی حسین احمد میموریل ہسپتال نوشہرہ کی تقریباً 8کروڑ 25 لاکھ روپے سالانہ آمدنی کی مکمل تفصیلات طلب۔

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ صحت کا اجلاس پیر کے روز اسمبلی کانفرنس ہال پشاور میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کی چیئرپرسن و رکن صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ممبران قائمہ کمیٹی و اراکین صوبائی اسمبلی لیاقت علی خان، محمد ظاہر شاہ، شاہ فیصل خان، وقار احمد خان، ریحانہ اسمعیل اور سومی فلک ناز سمیت سپیشل، ایڈیشنل و ڈپٹی سیکرٹریز محکمہ صحت، ڈائریکٹر ایم این سی ایچ، ایم ڈی ایل آر ایچ، ڈی ایچ او ہنگو، ڈپٹی و اسسٹنٹ سیکریٹریز صوبائی اسمبلی، اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل اور سیکشن آفیسر محکمہ قانون نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر پچھلے اجلاس میں کیے گیے فیصلوں اور درکار اقدامات سے متعلق اراکین کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں ایم این سی ایچ پروگرام کے تحت بھرتی شدہ حقدار کمیونٹی مڈ وائیوز کو فوری طور پر تنخواہیں جاری کرنے پر زور دیا گیا۔ چیئرپرسن و ایم پی اے رابعہ بصری نے ایم این سی ایچ پروگرام کے تحت بھرتی شدہ کمیونٹی مڈ وائیوز اور پی پی ایچ آئی کے ملازمین سے متعلق مکمل تفصیلات اگلے کمیٹی اجلاس میں پیش کرنے کی ھدایات جاری کیں۔ انہوں نے ڈاکٹروں کی ٹرانسفر و پوسٹنگ سے متعلق بھی عوام کے مفاد میں اصول وضع کرنے پر بھی زور دیا۔ ایم پی اے رابعہ بصری نے ممبران کی درخواست پر صوبے کے تمام ایم ٹی آئی ہسپتالوں کی سالانہ آمدنی کی مکمل تفصیلات پر بھی اگلے کمیٹی اجلاس میں ممبران کو بریف کرنے کے احکامات جاری کیے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
59579