Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فیمیلز کیلئے منعقدہ دوروزہ فوڈ فیسٹیول ہفتہ کے دن سے شروع ہوگا، چترالی کڑی بھی سو کھانوں میں شامل 

Posted on
شیئر کریں:

ای مارکیٹنگ ،پشاورفوڈ ڈائریز اور پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے منعقدہ فیسٹیول میں سو سے زائد کھانے کے پکوان شامل ہیں

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں فیمیلز کیلئے تاریخ کا بڑ افوڈ فیسٹیول کا افتتاح ہفتہ کے دن فوڈ سٹریٹ حیات آبادفیز 6 میں ہوگا ،دوروزہ فوڈ فیسٹیول 9 اور10دسمبر کو ای مارکیٹنگ ،پشاورفوڈ ڈائریز اور پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے منعقدکیا جارہا ہے ، ان خیالات کا اظہار ایونٹ کوآرڈینیٹر محمد اُسید سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاکہ پشاور میں فیمیلز کو بہترین ماحول فراہم کرنے کیلئے فوڈ فیسٹیول منعقد کررہے ہیں جس میں 100 سے زائد فوڈ برائنڈز شامل ہیں ،دوروزہ فیسٹیول میں خواتین کے مابین کھانے پینے کے مقابلوں سمیت فوک موسیقی کی محفل بھی سجائی گی جبکہ اس کیساتھ ساتھ خٹک ڈانس، محسود ڈانس اور دیگر پرفارمنس بھی پیش کی جائے گی تاکہ آنے والی فیمیلز کو بہترین ماحول فراہم کیا جاسکے، محمداُسید سیٹھی نے مزید کہاکہ فیسٹیول میں مختلف اقسام کے فوڈ سٹالز بھی سجائے جائینگے ان فوڈ سٹالز میں صوبائی روایتی کھانوں کے علاوہ بین الاقوامی معیار کے فوڈ برینڈز ، آرگینک فوڈ پویلین اور دیگر پکوان کے سٹالز سجائے جائینگے جبکہ ساتھ ہی موسیقی کی محفل میں مقامی اور قومی گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائینگے،فیملی فوڈ فیسٹیول میں چپلی کباب، پینڈا، نمک منڈی کی چھوٹے گوشت کی کڑائی، خشک خوارک ،دم پخ، کابلی پلاؤ، چترالی کڑی، ڈیرہ کا سون حلوہ ، میٹھی دھلیم ، فالودہ، مچھلی ، سیخ تکہ سمیت دیگر کھانے شامل ہیں جبکہ ان کے علاہ خواتین کے مابین کھانے پکانے کے مقابلے بھی کرائے جائینگے، ان تمام کے علاوہ ان کھانوں میں دیسی پکوان کے آئٹم بھی شامل کئے گئے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
2926