Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فیسٹول کے دوران شندورروڈ پرخصوصی انتظامات کیوجہ سے کافی سہولت ہوئی….سیاح

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) شندور فیسٹول میں شرکت کے لئے جانے والوں نے بونی سے لے کر شندور ٹاپ تک سڑک کو موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے صاف رکھنے اور لاسپور ویلی کے شاہی داس اور دوسرے خطرناک مقامات پر ٹریفک کو روان دوان رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کرنے پر سی اینڈ ڈبلیوڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے اگلے سال کے جشن شندور پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اور علاقے میں سیاحت کو بھی فرو ع ملے گا۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھاکہ جشن شندور اس علاقے کا سب سے بڑ اایونٹ ہے جس کے لئے ہر علاقے سے شائقین پولو اور نوجوان طبقہ پورا سال انتظار میں رہتے ہیں اور اس فیسٹول کی وجہ سے ہی علاقے میں سیاح آتے ہیں جوکہ یا تو جشن کے بعد چترال آتے ہیں یا وہ جشن سے پہلے چترال سے گزر کر شندور کے راستے گلگت بلتستان جاتے ہیں اور ماضی میں چترال کی سڑکوں کی مخدوش حالت کی وجہ سے سیاح مایوس ہوتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن کے ایکسین مقبول اعظم کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے سب ڈویژن بونی کے ایس ڈی او طارق احمد نے اپنے فیلڈ اسٹاف کے ساتھ دن رات ایک کیا اور بونی پل سے شندور ٹاپ تک سڑک کچا ہونے کے احساس بھی موٹر گاڑیوں میں سوار افراد کو نہیں ہوا کیونکہ تمام کھڈوں اور گھڑوں کی بھرائی اور کمپکشن ہوئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ جشن شندور سے دو ہفتوں کے دوران ایکسین مقبول اعظم کا سات مرتبہ شندور ٹاپ تک جاکر سڑکوں کا معائنہ کرنا ان کی غیر معمولی کارکردگی کا مظہر ہے جس کے لئے وہ حکومت کی طرف سے تمغے کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہاکہ شاہی داس اور گشٹ گول میں روزانہ نماز عصر کے بعد سیلابی ریلے سے گاڑیوں کو عبورکرانے کے لئے مشینری اسٹینڈ بائی رکھنے سے شندور آنے والوں کی تکلیف میں بہت ہی کمی آئی۔
chitral shandur road during festival


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
23989