Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ایم پی اے ہاسٹل کینٹین صفائی کی ابتر صورتحال پر سیل

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے جمعرات کو کارروائی کرتے ہوئے ایم پی اے ہاسٹل کی کینٹین کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سیل کردیا۔
یہاں سے جاری ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ جہاں بھی اشیائے خوردونوش کا روزگار ہوگا وہاں فوڈ اتھارٹی کا عملہ جائے گا، عوام کی صحت کی حفاظت اور صاف خوراک کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کا اولین فرض ہے۔
ڈائریکٹر آپریشنز خالد خان خٹک کا کہنا ہے کہ پشاور میں ٹیمیں ہمہ وقت انسپکشن کیلئے تیار رہتی ہیں اور کسی بھی وقت کسی بھی جگہ خوراک کے حوالے سے معائنہ کیلئے جاسکتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کینٹین کو سیل کرکے ہاسٹل انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو خبردار کیا گیا ہے کہ ٹھیکیدار کا قبل درست کریں اور یہ کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم دو ہفتے بعد دوبارہ معائنہ کرے گی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر مراد علی کا کہنا تھا کہ ان کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ایم پی اے کینٹین کا معائنہ کیا تو کچن اور فریزر کی حالت بالکل حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف تھی جبکہ اشیائے خوردنوش کی چیکنگ پر چائنہ سالٹ بھی برآمد ہوا جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے پہلے ہی پابندی لگائی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم نے ٹھیکیدار کو ہدایات جاری کی ہیں جن پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں دو ہفتے بعد معائنہ میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
20959