Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فلک ناز کو سینٹ کیلئے امیدوار نامزدکرنے پر پی ٹی آئی قیادت کا شکریہ۔۔سارہ شاہ اپرچترال

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )انصاف ویمن ونگ اپر چترال کے جنرل سیکریٹری سارہ شاہ پیرزادہ نے چترال سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فلک ناز کو سینٹ نشست کیلئے امیدوار نامزد کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین اور وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے چترال سے ایک درینہ کارکن کو ٹکٹ دیکر ثابت کردیا ہے کہ پی ٹی آئی موروثی پارٹی نہیں ہے۔

چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتےہوئے سارہ شاہ نے کہا کہ فلک ناز پی ٹی آئی چترال کا ایک سینئر اور درینہ کارکن ہے۔ فلک ناز کو ٹکٹ دیکر پی ٹی آئی قیادت نے چترال پر ایک اور احسان کردیا ہے ۔ جس کیلئے اپرچترال کی عوام ان کے مشکور ہیں۔ سارہ شاہ نے مذید کہا کہ فلک ناز چترال سے پہلی خاتون ہیں جنھیں سینٹ نشست کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔جوکہ چترال کیلئے عموما اور چترال کے خواتین کیلئے خصوصی طور پر ایک اعزاز سے کم نہیں۔ انھوں نے اپر چترال انصاف ویمن ونگ کی طرف سے پی ٹی آئی کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قیادت کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کا احسان کبھی فراموش نہیں کرینگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
45449