Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف چترال شہر سمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے

شیئر کریں:

فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف چترال شہر سمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز) جماعت اسلامی چترال لوئر کی طرف سے آج نماز جمعہ کے بعد چترال بازار میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ   منعقد ہوا۔ مظاہرے کی صدارت امیر جماعت اسلامی چترال لوئر مولانا جمشید احمد کر رہے تھے۔ مظاہرے سے سابق ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی چترال وجیہ الدین، پی ٹی آئی کے رہنما عبدالطیف ,شجاع الحق اور قاضی سلامت اللہ نے خطاب کیا۔ مظاہرے میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکائے نے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ جذباتی انداز میں اظہار یکجتی کے ساتھ اسرائیل کے خلاف پر جوش نعرے بھی لگائے۔ مقررین نے مسلم امہ کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جس کی حفاظت تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔ مولانا جمشید احمد کے صدارتی خطاب اور دعا سے مظاہرہ اختتام پذیر ہوا۔
دریں اثنا دروش میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظھار یکجہتی کے لیے دروش چوک میں احتجاجی جلسہ کیا گیا جس میں الفلاح تنظیم اوسیک اور اھلسنت والجماعت اور جمیعت علماء اسلام اور عوام دروش نے بھر پور شرکت کی۔

اسی طرح اپر چترال میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیے گیے ، تنظیم نوجوانان اویر (TNO)کے زیر اہتمام قاضی مصباح الدین کی قیادت میں شونگوش گراونڈ میں فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔اویر کے غیور عوام نے بھرپور انداز میں اسرایٸلی یھودیوں اور پاکستان میں ان کے ایجنٹوں کی خلاف نعرے لگاٸے اور نوجوانوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ اب جہاد کأ وقت اگیا۔حکومت وقت اسرایلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں اواز اٹھاٸے اور نوجوانوں کے راہ ہموار کرے تاکہ اپنے مسلمان بھاٸی فلسطینیوں کے ساتھ جہاد میں شریک ہو۔دعاٸے کلامات کے ساتھ احتجاج ختم ہوگٸے۔۔اسی طرح اپر چترال کے ریشن گاوں، شاگرام ، مستوج ودیگر مقامات پر بھی احتجاجی مظاہرے ریکارڈ کیے گیے۔

chitraltimes solidarity rally for plastene muslim drosh

chitraltimes solidarity rally for plastine muslim jamat islami chitraltimes solidarity rally for plastine muslim chitraltimes ovir upper chitral protest rally for plastini muslims2 chitraltimes ovir upper chitral protest rally for plastini muslims

chitraltimes solidarity rally for plastine muslim reshun


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
80208