Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فری سٹائل پولو کے مایہ ناز کھلاڑی شہزادہ سکندرالملک صدارتی ایوار ڈ کیلئے نامزد

شیئر کریں:

فری سٹائل پولو کا مایہ ناز کھلاڑی شہزادہ سکندرالملک صدارتی ایوار ڈ برائے حسن کارکردگی کیلئے نامزد

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے ممتاز اور مایہ ناز پولوپلیئر شہزادہ سکندر الملک کو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر اعلیٰ سول صدارتی ایوارڈ تمعہ حسن کارکردگی کیلئے نامزد کردیا ہے ۔ شہزادہ سکندر الملک بادشاہوں کے کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ پولو کا ایک مایہ ناز او رمنجھے ہوئے کھلاڑی ہیں جس کاان کے مخالف بھی معترف ہیں۔


شہزادہ سکندر گزشتہ 45 برسوں سے فری سٹائل پولو کھیل رہا ہے اور گزشتہ تیس برسوں سے چترال پولو ٹیم کی بطور کیپٹن قیادت کررہا ہے ۔ اور ان کی سربراہی میں دنیا کی بلندترین پولو گراونڈ شندور میں چترال پولو ٹیم کئی برسوں سے فاتح رہی ہے ۔

شہزادہ سکندر چترال پولو ایسوسی ایشن کے صدربھی ہیں جنھوں نے چترال میں فری سٹائل پولو کی ترقی کیلئے ہمیشہ کوشان رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج چترال میں پولو کھیل ترقی کی طرف گامزن ہے اور پولو ٹیموں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے ۔

شہزادہ سکندالملک کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکرگی عطا کرنے پر چترال کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اسے صدر و حکومت پاکستان کی طرف سے ایک بہترین انتخاب قرار دیا گیا ہے۔

shahzada sikandar
shandur cup 2019 chitral the winner
shahzada sikandar polo association
wali ur rehman advocate late sikandar chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51488