Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فروری سے ہی گرمی ہوجائے گی،اس سال درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان۔موسمیات

شیئر کریں:

فروری سے ہی گرمی ہوجائے گی،اس سال درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان۔ محکمہ موسمیات

اسلام آباد( چترال ٹایمز رپورٹ)محکمہ موسمیات نے رواں برس درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق فروری کے وسط سے پنجاب سمیت لاہور میں گرمی کے اثرات رونما ہونا شروع ہو جائیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر رواں سال وقت سے پہلے موسم گرما کا آغاز ہوگا، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال بارشوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں معمول سے کم ہونے پر درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

 

 

پشاور پولیس لائنز نے مسجد میں دھماکے کے بعد ملبے سے مزید متاثرین کو نکال لیا، ڈی جی خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس

پشاور(سی ایم لنکس)ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس(ریسکیو 1122) ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے پشاور پولیس لائنز نے مسجد میں دھماکے کے بعد ملبے سے مزید متاثرین کو نکال لیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122نے سائنسی بنیادوں پر سرچ اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ملبے سے مزید متاثرین کو نکال دیا ہے اور انہیں ابتدائی مدد فراہم کرکے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو 1122پشاور کے مطابق گزشتہ رات سے جاری سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو1122 نے ملبے تلے سے اب تک21 شہدا ء اور 1 زخمی کو نکالا ہے اور اب ریسکیو1122 کی جانب سے سرچ آپریشن آخری مراحل میں داخل ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
71015