Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

غیر معیاری کھانا، ٹرانسپورٹ میں تاخیر سمیت حج کے ناقص انتظامات پر ڈی جی کو نوٹس

Posted on
شیئر کریں:

غیر معیاری کھانا، ٹرانسپورٹ میں تاخیر سمیت حج کے ناقص انتظامات پر ڈی جی کو نوٹس

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)حج کے موقع پر ناقص انتظامات پر ڈائریکٹر جنرل حج سے سات روز میں وضاحت طلب کرلی گئی۔سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب میں تعینات ڈی جی حج کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ حج مشن پاکستانی حجاج کو مقدس فریضے کی ادائیگی میں آسانی فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے، یہ مشن مکہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کے لیے رہائش، ٹرانسپورٹ اور کھانے کا انتظام کرتا ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس مشن کے لیے وفاقی حکومت نے ایک بہت بڑا بجٹ مختص کیا، پچھلے دو سالوں سے مشن کے پاس زیادہ کام نہیں تھا کیونکہ 2020 میں حج نہیں ہوا تھا، حج مشن سے توقع تھی کہ پاکستانیوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے پورے دل سے کام کریں گے، لیکن توقع کے برعکس حج انتظامات کافی ناقص تھے۔سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ میں نے سینکڑوں درخواستیں وصول کیں جن میں کھانے کے کم معیار کے بارے میں شکایات تھی، منیٰ اور عرفات میں انتظامات انتہائی خراب تھے کہ ٹرانسپورٹ بھی بروقت فراہم نہیں کی گئی، مجھے 50 دیگر افراد بشمول خواتین سمیت عرفات سے دو گھنٹے تک پیدل چلنا پڑا۔سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ آپ اور آپ کے ڈائریکٹرز کو فیلڈ اور ورکنگ ڈے میں ہونا چاہیے تھا، رات میں نے ذاتی طور پر ڈائریکٹر مکہ اور مدینہ کو احرام میں حج کرتے دیکھا، حج سے پہلے اور عرفات کے دن میری طرف سے واضح ہدایات کے باوجود آپ نے جان بوجھ کر تمام احکامات کی نافرمانی کی۔نوٹس میں کہا گیا کہ آپ سے اگلے 07 دنوں کے اندر اپنے موقف کی وضاحت کریں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو آپ اور آپ کے ڈائریکٹرز کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی۔

 

حجاج کرام کی وطن واپسی کا آغاز، پہلی پرواز کوئٹہ پہنچ گئی

کو ئٹہ(سی ایم لنکس)حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے جس کے تحت پہلی پرواز آج کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔اس حوالے سے پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پہلی حج پرواز حجاز مقدس سے کوئٹہ پہنچی گئی ہے جس میں 157 حجاج اکرام وطن پہنچے ہیں۔اس موقع پر جی ایم پی آئی اے۔ سول ایوی ایشن اور وزارت مزہبی امور حکام نے استقبال کیا جبکہ ایئرپورٹ پر حجاج اکرام کے کورونا ٹیسٹ بھی کئے گئے۔خیال رہے کہ پی آئی اے کا حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا، ایئرپورٹس پر حجاج کے کورونا وائرس جانچنے کے لیے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ہونگے۔پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 154 پروازوں پر مشتمل ہوگا، پی آئی اے کی حج پروازوں کے ذریعے 28 ہزار 80 حجاج وطن واپس آئیں گے۔ترجمان کے مطابق 17ہزار 200 حجاج سرکاری اسکیم اور 10 ہزار 8 سو 80 حجاج پرائیوٹ اسکیم کے تحت پہنچیں گے۔سرکاری حج اسکیم کے تحت بلوچستان سے ایک ہزار 348 افراد نے فریضہ حج کی ادا کیا ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63593