Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

غیر فعال کو آپریٹو سوسائٹیز کو فعال بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں…محب اللہ خان

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک اور امداد باہمی محب اللہ خان نے کہا کہ غیر فعال کو آپریٹو سوسائٹیز کو فعال بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھاتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے ذریعے عام آدمی کو فائدہ پہنچا کر خوشحال معاشرے کو پروان چڑھایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج باڑہ مہمند کوآپریٹو سوسائٹی پشاور کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک اینڈ کوآپریٹو محمد اسرار خان، کوآپریٹو رجسٹرار سید محمد علی شاہ، کو آپریٹو کے دیگر متعلقہ افسران، زرعی بینک اور بینک آف خیبر کے نمائندوں، باڑہ مہمند سوسائٹی کے صدر اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سوسائٹی کے صدر نے سوسائٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق ان کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دیگر رجسٹرڈ سوسائٹیوں کو بھی چاہئیے کہ وہ صوبے میں ترقی کیلئے اپنا مثبت اور فعال کردار ادا کریں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کومحکمہ امداد باہمی کے زیر انتظام صوبے کی انتہائی قیمتی اثاثے ہیں اور ایسے اثاثے جو غیر قانونی طور پر دئیے گئے ہیں ان کو مجوزہ قانون کے مطابق مناسب طریقے سے لیز پر دئیے جائیں تاکہ صوبے کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔زراعت و لائیو سٹاک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا زیادہ انحصار زراعت و لائیو سٹاک سے وابستہ ہے اسلئے حکومت ان پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے تاکہ ان کو مزید ترقی دے کر ملکی معیشت کو زیادہ سے زیادہ مستحکم کیا جا سکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
24502