Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن میں 17 دن باقی

شیئر کریں:

غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن میں 17 دن باقی

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن میں 17 دن باقی رہ گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا ورنہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔حکومت نے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی تارکین کو رضا کارانہ طور پر ملک چھو ڑ نے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر رکھی ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں تقریباً 30 ہزار کے لگ بھگ افغان موجود ہیں،حکومت نے راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا ء کیلئے پہلے ہی آپریشنز تیز کر دیئے ہیں۔

 

 

تارکین وطن کو نکالنے سے شہر میں جرائم کم ہونگے، آفاق احمد

کراچی(سی ایم لنکس)مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کو نکالنے سے شہر میں جرائم کم ہونگے۔کراچی میں سٹی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر پوری امت مسلمہ کو ایک پیج پر آنا چاہیے۔آفاق احمد نے کہا کہ شہری علاقوں کے مسائل پر سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی، سندھ اربن لائرز فورم لوگوں کو سرپرائز دے گا، سندھ میں وکلا کو پلیٹ فارم فراہم کیا جائے جہاں سب قومیں ساتھ بیٹھ سکیں۔انہوں نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف جاری ا?پریشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مستقل موبائل اور گاڑیاں چھینی جارہی ہیں لیکن کوئی گرفتاری نہیں ہورہی، تارکین وطن کو نکالنے سے شہر میں جرائم کم ہونگے۔

 

 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور(چترال ٹایمزرپورٹ)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے بعض میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش کے ساتھ ساتھ ڑالہ باری بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہرمیں سردہوائیں چلنے سے موسم خوشگوارہوگیا۔لاہورکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت23ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79فیصد رہا جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعتبار سے لاہورفضائی آلودگی میں پہلے نمبرپرآگیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح179ریکارڈ کی گئی، اسی طرح ڈی ایچ اے فیز8 میں 190فیصد،ایچی سن کالج کے اطراف172جبکہ جوہرٹاون میں بھی فضائی آلودگی کی شرح172ریکارڈکی گئی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80300