Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عید کے روز کراچی میں جھیل میں ڈوب کر جان بحق نوجوان آبائی گاؤں میں سپر د خاک

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) عید کے روز کراچی کے قریب کینجھر جھیل میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان بحق ہونے والے چترال بمبوریت ( برونٹھار) کے رہائشی نوجوان محمد سلیم ولد نادر خان کی نعش کراچی سے بذریعہ طیارہ پشاور پہنچانے کے بعد ایمبولینس میں آبائی گاؤں پہنچا دیا گیا ۔ عید کے موقع پر سیاحوں کے رش اور تنگ و خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے ایمبولینس کو گاؤں پہنچنے میں انتہائی دُشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ متوفی نوجوان محمد سلیم کراچی میں محنت مزدوری کرتا تھا ۔ اور عید کے دن اپنے ساتھیوں کے ساتھ کینجھر جھیل کی سیر کیلئے گیا ۔ جہاں نہاتے ہوئے جھیل میں ڈوب گیا اور اُن کی موت واقع ہوئی ۔ نوجوان سلیم کی نعش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ۔ جسے بعد آزان سپرد خاک کیا گیا ۔ جنازے میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11078