Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عید کا چاند دیکھنے کے لئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یکم مئی کوطلب،شہادت کیلے رابطہ نمبرجاری

Posted on
شیئر کریں:

عید کا چاند دیکھنے کے لئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یکم مئی کوطلب،شہادت کیلے رابطہ نمبرجاری

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبرپختونخوا نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ ماہ یکم شوال المکرم 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یکم مئی 2022 بمطابق 29 رمضان المبارک 1443 ھ کو دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبرپختونخوا، واقع عیدگاہ چارسدہ روڈ پشاور میں منعقد ہوگا اس سلسلے میں عوام روئیت (چاند دیکھنے)کے بارے میں درج ذیل نمبرات پر شہادت کے لئے رابطہ کر سکتے ہے، اس سلسلے میں چیئرمین زونل روئیت ہلال کمیٹی خیبرپختونخوا0300.9393026نمائندہ اوقاف دفتر پشاور0300.5865604اور دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبرپختونخوا091.9330427-28 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے،اس امر کا اعلان ایڈمنسٹریٹر اوقاف پشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔

دریں اثنا صوبائی چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا محمد طیب قریشی عید الفطر کی نماز عید گاہ مسجد چارسدہ روڈ پشاور میں پڑھائیں گے۔ اس سلسلے میں ایڈ منسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ پریس کمیونیک کے مطابق چیف خطیب صبح 7 بجے تقریر کرینگے جبکہ عید الفطر کی نماز صبح 7:30 بجے پڑھائیں گے جس کے فوری بعد خطبہ دیا جائیگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60665