Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوام کے اندرآیوڈین کی کمی کو پوراکرنے کے لیے آگاہی اورشعوربیدارکرنے کے حوالے سے اپرچترال میں خصوصی تقریب اورآگاہی واک کاانعقاد

Posted on
شیئر کریں:

عوام کے اندرآیوڈین کی کمی کو پوراکرنے کے لیے آگاہی اورشعوربیدارکرنے کے حوالے سے اپرچترال میں خصوصی تقریب اورآگاہی واک کاانعقاد

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) بے نظیرانکم سپورٹ نشوونما پروگرام کے زیراہتمام یونیسیف کی مالی معاونت سے محکمہ ہیلتھ اپرچترال کے ہمراہ عوام کے اندر آیوڈین کی کمی کو پوراکرنے کے لیے آگاہی اورشعوربیدارکرنے کے حوالے سےخصوصی تقریب اورآگاہی واک کاانعقاد کیاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر BISPنشوونما  پروگرام شیر نبی، ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بونی ڈاکٹرفرمان علی اوردوسروں نے کہاکہ آئیوڈین کی کمی بچوں میں گونگا ،بہرہ،بھینگا اور بوناپن جیسی بیماریوں کے علاوہ ذہنی صلاحیتوں کو متاثر کرتی ہے اور گلہڑ کا باعث بنتی ہے جبکہ حاملہ عورتوں کے پیٹ میں حمل کا ضائع ہوجانے کے علاوہ جسمانی تھکاوٹ بھی آیوڈین کی کمی کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہاکہ نیوٹریشن انٹرنیشنل یونیورسل سالٹ آیوڈائزیشن پروگرام کے تحت آیوڈین ملے نمک کی افادیت کے بارے میں پیغامات گھر گھر جا کر پہنچائیں گے۔ آئیوڈین کی بہت معمولی مقدار ہر انسان کے لیے روزانہ ضروری ہوتی ہے جو کہ مختلف وجوہات کی بنا پر بعض علاقوں میں ہماری فصلوں اور خوراک کا جزو نہیں بن سکتی ہیں۔صحت مند زندگی گزارنے کیلئے انسانی غذا میں آئیوڈین کا شامل ہونا ا نتہائی ضروری ہے ،آئیوڈین کی کمی کو دور کرنے کیلئے صرف آڈیوین ملا خوردنی نمک استعمال کرنا چاہیے۔شیرنبی نے کہاکہ ہمیں آیوڈین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے عوام میں باقاعدہ آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور آیوڈین ملا نمک ایک آسان ذریعہ ہے. جس سے آیوڈین کی کمی کو پورا کیاجاسکتا ہے۔ حاملہ خواتین میں آیوڈین ملا نمک کے استعمال سے پیدا ہونے والے بچے زیادہ صحت مند اور چست ہوتے ہیں ۔ ہمیں آیوڈین ملے نمک کو اپنی روزمرہ کی خوراک کا لازمی جزو بنانا چاہیے. تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو مختلف امراض سے محفوظ رکھ سکیں۔تقریب آئیوڈین ملے نمک کے فوائد کو ضلع اپر چترال کے ہر گھرانے تک پہچانے کے عہد کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

chitraltimes program on iodine salt upper chitral walk booni


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
81195