Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوامی شکایات پر چترال کے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکا چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ پر جاری کا معائنہ ، ناقص کام پر برہمی کا اظہار، ازسرنو تعمیر کی ہدایت

شیئر کریں:

عوامی شکایات پر چترال کے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکا چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ پر جاری کا معائنہ ، ناقص کام پر برہمی کا اظہار، ازسرنو تعمیر کی ہدایت

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے اج چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ میں جاری کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کنکریٹ کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ کام فوراً روکنے کی، ہدایت کی۔ انھوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری کام کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ کام تسلی بخش طریقے سے دوبارہ کرنے کی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ شکایات کا موقع نہ دیا جائے بصورت دیگر کمپنی کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

 

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوۓ چترال شندور روڈ کا دورہ کیا۔ اور روڈ پہ جاری کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر, این ایچ اے کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کو روڈ پہ جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے روڈ پرجاری کام تیز و معیار کے مطابق کرنے, اور ناقص کام کی صورت میں متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روڈ علاقے کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا تعمیراتی کام ہر صورت معیار کے مطابق یقینی بنایا جاۓ۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ روڈ پرجاری کام کی مسلسل نگرانی کرے گی۔

یادرہے کہ چترال بونی مستوج شندور روڈ پر جاری  کام ناقص ہونے کی شکایت روز کا معمول بن گیا ہے، گزشتہ دنوں سی ڈی ایم کے سینئرممبران نے مذکورہ روڈ کا معائنہ کرکے تمام نقاص کی نشاندہی کی تھی جس پر  اعلیٰ حکام کی طرف سے نوٹس لیا جارہاہےیہی وجہ ہے کہ چترال کے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی اس کا نوٹس لیتے ہوئے روزانہ کی  بنیاد پر چترال شندور پر کام کا معائنہ کررہے ہیں، جس پر علاقے کے عوام نے  اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں اضلاع کے انتظامیہ اس بین الاقوامی اہمیت کے حامل سڑک کی تعمیر اور معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے تاکہ قومی خزانے کا ضیاع نہ ہو۔

chitraltimes dc upper and lower chitral visits booni mastuj road 2

chitraltimes chitral booni road dc imran visit construction area koh nha road2 chitraltimes chitral booni road dc imran visit construction area koh nha road chitraltimes chitral booni road dc imran visit construction area koh chitraltimes chitral booni road dc imran visit construction area3 chitraltimes chitral booni road dc imran visit construction area2 chitraltimes chitral booni road dc imran visit construction area chitraltimes dc upper and lower chitral visits booni mastuj road


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89458