Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

علامہ طالب جوہری کے شخصیت کی ایک مختصر جھلک ….محمد آمین

شیئر کریں:

شیکسپیر اپنے ایک ڈرامے میں لکھا تھا کہ،،دنیا میں کچھ لوگ عظیم پیدا ہوتے ہیں کچھ لوگ عظمت حاصل کرسکتے ہیں اور اکچھ لوگوں کو عظمت عطا کی جاتی ہے۔تاریخ کے مطالے سے یہ بخوبی پتہ چلتا ہے کہ دنیا میں کچھ ایسے عظیم لوگ گزرے ہیں جن کی ذندگیاں کامیابیوں اور خدمات سے مالا مال ہیں اور تاریخ عالم میں ان کا نام فخر سے لیا جاتے ہے اور ان کی خدمات سے رہتی دنیا تک استعفادہ حاصل کی جاسکتی ہے۔ علامہ طالب جوہری بھی انہی عظیم شخصیتات میں سے تھاجن کی علمی خدمات قیامت تک لوگ کے لیے مدگا ر ثابت ہونگے۔اور ان کی حالیہ انتقال سے عالم اسلام کو ایک بڑا خلا رونما ہوا جس سے صدیوں تک پر نہیں کی جا سکتی ہے۔ اپ کو یہ سعادت حاصل تھا کہ آپ ایک علمی کھرانے میں پیدا ہوا،اعلی تعلیم اور تحقیق کے لئے بہتریں درسگاہ میں داخلہ لیا اور مرتے دم تک اسلام کی خدمت کیا۔


علامہ علامہ طالب جوہری مرحوم 1939؁ء کو انڈیا کے شہر پٹیالہ ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوا آپ کے والد محترم سید محمد مصطفی اپنے زمانے کاایک مشہور عالم دین گزرا ہے۔تقسیم ہند کے وقت علامہ صاحب کے گھرانے پاکستان ائے اور کراچی میں رہائش کر پذیر ہوئے۔چونکہ اپ کو دینی علوم سے لگن تھا اور اس شوق کو پورا کرنے کے لیے اپ کو نجف اشرف (عراق)بھیج دیا گیا جہاں آپ اعلی پیکر کے عالم دین سے قران و تفسیر،احادیث اور دوسرے فقی علوم میں تعلیم حاصل کیا نیز اپ کو دوسر ے مذاہب عالم کا تقابلی مطالعہ کرنے کا موقع مل سکا۔عراق میں اپنی تعلیم حاصل کرنے بعد اپ پاکستان تشریف لائے اور اپنی پوری ذندگی اسلام کی تعلیم کی ترویج میں صرف کردیا۔آپ اعلی درجے کے خطاب اور ذاکر اہل بیت اطہار تھے آپ کو نبویﷺ کی ذات اقدس سے بہت پیا ر تھا اور دل کھل کر نبی اقدس کی عظمت اور شان کو بیان کرتا تھا۔
علامہ صاحب کو خاص شہرت پی ٹی وی میں تفسیر قرآن پروگرام اور شام غریبان سے ہوا جو پی ٹی وی پر بھی نشر ہوتی تھی اپ کی دوسری اہم خدمات میں مسلم اُمہ میں اتحاد و ہم اہنگی کو فروغ دینا تھا اور اپ اپنے بیانات میں اکثر کہا کرتھا کہ مسلمانوں کو اپنے چند فروعی اختلافات چھوڑ کر اپنے صفون میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا وگرنہ وہ طاغوتی طاقتوں بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھوں تباہ ہوجائیں گیااور ان ممالک کی اولین پالیسی ترجیحات میں مسلم اُمہ کا بٹوارہ ہے تاکہ پھر وہ اپنے مظموم ارادوں میں کامیاب ہو جائیں گے اپ نے ہر محاز پر اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مخالفت کی اور مسلم اُمہ کو اپیل کی کہ وہ مظلوم فلسطینیون کی ہر ممکن مد د کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
37124