Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ملتوی شدہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا،کنٹرولر امتحانات

شیئر کریں:

اسلام آباد(سی ایم لنکس)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے خیبر بختونخواہ اور اسلام آباد/راولپنڈی میں ملتوی شدہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے اور متعلقہ طلبہ و طالبات کو نئی تاریخوں کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس دے دی ہے۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق18دسمبر کو خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کی وجہ سے ایم اے/ایم ایس سی، ایم کام، ایم بی اے/ایم پی اے، ایم ایل آئی ایس اور ایم ایڈ پروگراموں کے ملتوی شدہ پرچے اب 17جنوری کو ہوں گے جبکہ اسلام آباد میں او آئی سی کانفرنس کے انعقاد کی وجہ سے 20۔دسمبر کو اسلام آباد کے پورے ریجن اور راولپنڈی شہر کے امتحانی مراکز 259,261,267,273اور 274میں ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ 18جنوری مقرر کی گئی ہے۔امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پہلے سے جاری کی گئی رول نمبر سلپس نظرثانی شدہ شیڈول کے امتحانات میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گی۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی کے سمسٹربہار2021 میں پیش کئے گئے سرٹیفیکٹ کورس“ایجوکیشنل لیڈرشپ”کا فائنل امتحان 4جنوری سے شروع ہوگاجو14جنوری تک جاری رہے گا۔رول نمبر سلپس/ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.aiou.edu.pkپر فراہم کردی گئی ہے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ شدہ رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
56741