Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2019 کے امتحانات پیر سے شروع ہوں گے

شیئر کریں:

اسلام آباد (چترال ٹائمزرپورٹ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2019 کے امتحانات پیر سے شروع ہوں گے۔ترجمان علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مطابق بی بی اے،بی ایس)اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس(پوسٹ گریجویٹ ڈ پلومہ، ایم اے،ایم ایس سی، ایم بی اے،ایم کام، بی ایڈ /ایم ایڈ اور ایم ایس سی)آنرز(پروگرامز کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ آج شروع ہوں گے جو 10جنوری تک جاری رہیں گے۔یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کے مطابق شعبہ امتحانات نے طلبا و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں 750 امتحانی مراکز قائم کردیے ہیں۔طلبا و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کردی گئی ہیں تمام امیدواروں کی رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔امتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام نافذکیا جائے گا اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ شدہ رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔کسی بھی پروگرام میں داخل کسی بھی طالب علم کے ایک سمسٹر کے سب پیپرزکے امتحانات اب ایک ہی سنٹر میں ہوں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
28960