Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

علاقہ چپاڑی اورکارگین آوارہ کتوں‌کااماجگاہ بن گیا ہے،متعلقہ حکام نوٹس لیں

Posted on
شیئر کریں:

مستوج(نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج خاص کے نواحی گاوں چپاڑی اورکارگین کے عوام نے ضلعی و سب ڈویژن انتظامیہ ، ڈی ایچ او چترال اور ٹی ایم اے مستوج کے ذمہ داروں سے آوارہ کتوں‌ کو ٹھکانا لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں کتوں کی بھرمار نے مکینوں‌کا جینا حرام کردیا ہے . آئے روز کتوں‌کے کاٹنے کی خبریں‌ معمول کا حصہ بن گئی ہیں‌. چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں‌نے بتایا کہ علاقہ آوارہ کتوں‌کا اماجگاہ بن گیا ہے. جس کی وجہ سے لوگ گھروں‌میں‌ محصور ہوکر رہ گئے ہیں. خصوصی طورپر بوڑھے اور بچوں‌کا باہر نکلنا محال ہوگیا ہے . طلبہ و طالبات ٹیوشن پڑھنے اور مدارس جانے سے بھی قاصر ہیں‌. انھوں‌نے ان آوارہ کتوں‌کوفوری طور پر ٹھکانا لگانے کی اپیل کی ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
18850