Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عام انتخابات 28 جنوری کو کرائے جانے کا امکان، مجوزہ شیڈول تیار

Posted on
شیئر کریں:

عام انتخابات 28 جنوری کو کرائے جانے کا امکان، مجوزہ شیڈول تیار

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے مجوزہ شیڈول تیار کر لیا۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو کرائے جانے کا امکان ہے۔ عملے نے پولنگ کیلئے 27 سے 30 جنوری کی تاریخیں تجویز کر دیں تاہم الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد حتمی انتخاباتی شیڈول جاری ہو گا۔گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں حلقہ بندیوں کا دورانیہ مختصر کردیا گیا، حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت اب 30 نومبر کو مکمل ہو گی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ان تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان پر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔

بالائی علاقوں میں  6ستمبر تک مون سون بارشوں کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے

لاہور(سی ایم لنکس)پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہدریاؤں کے بالائی علاقوں میں 6ستمبر تک مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے تاہم پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی آ رہی ہے، گنڈا سنگھ والا، ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 50 ہزار 508کیوسک ہے، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 67ہزار 110 اور اخراج 53 ہزار188 کیوسک ہے جبکہ ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کا بہاؤ 72ہزار 316کیوسک ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دیگر دریاں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ تمام بڑے درؤیاں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
78574