Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عالمی یوم جنگلات کے موقع پر شجرکاری مہم کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر چترال سکاؤٹس میں تقریب کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

عالمی یوم جنگلات کے موقع پر شجرکاری مہم کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر چترال سکاؤٹس میں تقریب کا انعقاد

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) تقریب میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان, کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل بلال, ڈی پی او قمر حیات, اور ڈی ایف او عبد المجید نے خصوصی طور پہ شرکت کی۔
اس کے علاوہ تقریب میں سول و عسکری افسران پرنسپل ایف سی پی ایس اورطلباء بھی موجود تھے۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس بلال جاوید نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ مہمانوں نے ہیڈکوارٹر چترال سکاوٹس کے گراونڈ میں پودے لگائے۔افسران نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ اغاز کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کہ دنیا بھر میں 21 مارچ کو جنگلات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ مختلف سرگرمیوں کے ذریعے درخت اور جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ جنگلات اور پودے لگا کر ماحول کو گلوبل وارمنگ کے نقصانات سے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ نہ صرف خود پودے لگائیں اور ان کی حفاظت کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس کار خیر میں شریک کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ دنیا بھر میں 21 مارچ کو جنگلات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ درخت اور جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔گلوبل وارمنگ کے خلاف جنگ درختوں کے سنگ ہی ممکن ہے۔
chitraltimes dc comdt and dpo chitral planted a sapling in fcps school 3 chitraltimes dc comdt and dpo chitral planted a sapling in fcps school 4 chitraltimes dc comdt and dpo chitral planted a sapling in fcps school 5 chitraltimes dc comdt and dpo chitral planted a sapling in fcps school 6 chitraltimes dc comdt and dpo chitral planted a sapling in fcps school 7


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86574