Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عابدہ بی بی کا اعزاز،  کالاش خواتین میں پہلی سبجیکٹ اسپشلسٹ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔اسسٹنٹ کمشنر چترال کی طرف سے نقد انعام اور ایوارڈ سے نوازا گیا 

شیئر کریں:

عابدہ بی بی کا اعزاز،  کالاش خواتین میں پہلی سبجیکٹ اسپشلسٹ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔اسسٹنٹ کمشنر چترال کی طرف سے نقد انعام اور ایوارڈ سے نوازا گیا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چیف کالاش قاضی رمبور شیر زادہ کی صاحبزادی عابدہ بی بی نے کالاش خواتین میں پہلی سبجیکٹ اسپشلسٹ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ کالاش قبیلے کی یہ پہلی خاتون ہیں ۔جنہوں نے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام کمیشن کا امتحان پاس کرکے پہلی سبجیکٹ سپیشلسٹ ( فزکس بی پی ایس 17 ) منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرلیاہے۔ عابدہ بی بی کی اس کامیابی کا کالاش و مسلم کمیونٹی اورضلعی انتظامیہ چترال نے سرکاری سطح پر خیر مقدم کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایک مختصر اور پر وقار تقریب ان کے اعزاز میں اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر عاطف جالب کے آفس میں منعقد ہوئی ۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر نے عابدہ بی بی اور ان کے والد شیرزادہ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ عابدہ بی بی کوایوارڈ اور نقد انعامات سے نوازا ۔ انہوں نے کالاش کمیونٹی کے بچیوں کی تعلیم میں دلچسپی کی بھی تعریف کی۔ اور آیندہ بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔ چیف کالاش قاضی شیر زادہ نے اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اور کہا ،کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پسماندہ اقلیتی قبیلے کی بچیوں کی حوصلہ افزائی قابل قدر اور ناقابل فراموش ہے ۔ پاکستان اور خصوصا چترال میں عوام اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سےکالاش مرد و خواتین امیدواروں کی جو پذیرائی و حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔ یہ پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہے ۔ اس موقع پر اس امر کا اظہار کیا گیا ۔ کہ اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے کالاش قبیلے کیلئے تعلیم اور ملازمتوں کے دروازے کھول دیے ہیں ۔ اقلیتی کوٹے میں اضافے سے بے شمار افراد باروزگار ہو گئے ہیں ۔اوراقلیتی بچے بچیاں مختلف اداروں میں کوٹے کی بدولت آسامیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں ۔ اس موقع پر عابدہ بی بی نے بھی اسسٹنٹ کمشنر چترال کا شکریہ ادا کیا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
80040