Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع چترال کے گورنمنٹ سکولوں کے داخلی سالانہ امتحانات 3مارچ سے شروع ہونگے۔۔کنٹرولر داخلی امتحانات

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلع چترال میں یکسان نظام امتحان کے تحت گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز سکولوں کے داخلی سالانہ امتحانات 3 مارچ سے شروع ہورہے ہیں۔یہ امتحانات جماعت پنجم سے لیکر جماعت ہشتم تک ہونگے ۔ جماعت پنجم اور ہشتم کے پیپرز 3مارچ سے 6مارچ تک ہونگے ۔ اور 8مارچ سے 14مارچ تک بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈر ی ایجوکیشن پشاور کے ایسیسمنٹ ہونگے۔ پھر 15سے 20مارچ تک داخلی امتحانات کے پیپرز ہونگے۔ جس کے بعد 21مارچ سے میٹرک کے سالانہ بورڈ کے امتحانات شروع ہونگے۔ داخلی امتحانات کے کنٹرولر پرنسپل کمال الدین نے بتایا کہ داخلی امتحانات کیلئے تمام انتظاما ت کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ اور ضروری مواد متعلقہ سکولوں تک پہنچا دی گئی ہے۔ڈپٹی کنٹرولر ظہیر شاہ نے بتایا کہ اس دفعہ پشاور بورڈ کی طرف سے ایسسمینٹ (Assesement)کی وجہ سے داخلی امتحانات تین مارچ سے شروع ہوکر 20مارچ کو ختم ہونگے ۔

date sheet internal exam 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
6952