Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع بھر میں ووٹ کی اندراج، منتقلی اور درستگی کیلئے رجسٹریشن آفیسرز سے رابطہ کریں۔۔الیکشن کمشنر

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)  ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چترال فلک ناز کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیزمیں عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ عوام کی سہولت کے خاطر ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ووٹ کی اندراج، ووٹ منتقلی، اخراج اور درستگی کے لئے متعلقہ فارم کی وصولی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں مزید بتایاگیا ہے کہ فارم 21,22اور 23کی وصولی کے لئے متعلقہ اسسٹنٹ رجسٹریشن افیسرز کے ساتھ رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017ء کے دفعہ 27کے تحت ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ پر عارضی یا مستقل پتہ پر اندراج کرایا جاسکتا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46456