Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ کی کاروائی، ایف آئی ایف کے زیرانتظام قائم ہسپتال اپنی تحویل میں‌لے لیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر چترال نے صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کراتے ہوئے فلاح‌انسانیت فاونڈیشن کے زیر انتظام چترال ٹاون میں‌ قائم ہسپتال کو بند کرادیا ہے. اس سلسلے میں‌جمرات کے دن اے ڈی سی اور اے سی چترال ، ایم ایس اور پولیس کے ہمراہ چھاونی روڈ پر قائم فلاح‌انسانیت فاونڈیشن (ایف آئی ایف)‌کا ہسپتال ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے حوالہ کردیا ہے . اور ایف آئی ایف کے تمام اہلکاروں‌کو ہسپتال سے بے دخل کردیا گیا.
یادرہے کہ ایف آئی ایف کے زیر اہتمام چھاونی روڈ پر بیسک ہیلتھ یونٹ قائم تھا . جہاں‌جنرل پیشنٹ کی چیک اپ کے ساتھ ، ڈینٹل، ایکسرااورلیبارٹری کے سہولیات دستیاب تھے. اور وقتا فوقتا نیچے شہروں سے مختلف امراض‌کے سپیشلسٹس کو چترال بلواکرفری میڈیکل کیمپ منعقد کرتے تھے. جوں‌ہی حکومت پاکستان کی طرف سے اس آرگنائزیشن پر پابندی لگادی گئی تو چترال کی انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی اور یہ ہسپتال اپنی تحویل میں‌لے لیا ہے . جس کی تصدیق ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے کیا .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
19659