Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ لویر چترال کی طرف سے دیگر اضلاع سے چترال آنے والی گاڑیوں اور اندرون شہر چلنے والی گاڑیوں میں زائد کرائے وصول کرنے، اوورلوڈنگ کے خلاف کاروائی 

Posted on
شیئر کریں:

ضلعی انتظامیہ لویر چترال کی طرف سے دیگر اضلاع سے چترال آنے والی گاڑیوں اور اندرون شہر چلنے والی گاڑیوں میں زائد کرائے وصول کرنے، اوورلوڈنگ کے خلاف کاروائی

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کی خصوصی ہدایات کے تحت دیگر اضلاع سے چترال آنے والی گاڑیوں اور اندرون شہر چلنے والی گاڑیوں میں زائد کرائے وصول کرنے، اوورلوڈنگ اور غیر محتاط ڈرائیونگ پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز /ٹریفک مجسٹریٹ لوئر چترال عدنان حیدر ملوکی نے چترال لیویز, ٹریفک پولیس اور چترال پولیس کے ہمراہ چترال سٹی میں ناکہ بندی کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ میں زائد کرائے (Over Charging)، اوور لوڈنگ کرنے، روٹ پرمٹ کی عدم موجودگی، فٹنس سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی، تیز رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کی۔ اس موقع پر خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں سے اضافی لیا ہوا کرایہ مسافروں کو واپس کر دیا گیا۔ اور متعدد ڈرائیوروں پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ٹریفک مجسٹریٹ نے ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ سرکاری کرایہ نامہ کے مطابق مسافروں سے کرایہ وصول کریں۔ اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ اور اضافی کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کی نشاندہی کریں۔ اپ کی شکایات پر فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈی سی کنٹرول روم سے موبائل فون نمبر 0943412519.ٹریفک مجسٹریٹ آفس سے موبائل فون نمبر، 0943414020. پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

chitraltimes aac chitral checking transport high fare2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
80461