Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 ضلعی انتظامیہ لویرچترال کی جانب سے  پاک افغان بارڈرمیں واقع گاوں ارند میں کھلی کچہری کا انعقاد

شیئر کریں:

 ضلعی انتظامیہ لویرچترال کی جانب سے  پاک افغان بارڈرمیں واقع گاوں ارند میں کھلی کچہری کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق نے گزشتہ روزرورل ہیلتھ سنٹر ارندو میں عوام کے مسائل انکی دہلیزپر حل کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں تحصیل چیرمین دروش شہزادہ خالد پرویز کے علاوہ  تمام اداروں کے ذمہ دار افسران ،عمائدین علاقہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر کے سامنے اپنے مسائل بیان کیے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام کے بعض مسائل فوری حل کئے جبکہ باقی مسائل کی حل کیلئے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں کا دورہ بھی کیا جہاں پر ڈ پٹی کمشنر کو اسٹاف کی کمی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ انھوں نے بہت جلد اسٹاف کی کمی کا مسل؛ہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سیلاب سے بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے جائزہ ٹیم کو جلدی اور شفاف انداراج کی ہدایت کی۔اور ساتھ میں پاک افغان بارڈر کا بھی معائنہ کیا گیا جہاں پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ بھی دی گئی۔

chitraltimes dc lower chitral anwarul haq khule kachehri arandu tehsil chairman pervaz

chitraltimes dc lower chitral anwarul haq khule kachehri arandu 2 chitraltimes dc lower chitral anwarul haq khule kachehri arandu haji sultan

chitraltimes dc lower chitral anwarul haq khule kachehri arandu nazim haji


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66453