Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ لوئیرچترال کے زیراہتمام انٹی کرپشن ڈے منایا گیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انٹی کرپشن ڈے منایا گیاجس میں سکولوں اور کالجوں کے طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے آگہی واک کی جوکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیات شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان کی قیادت میں شاہی بازار سے ہوتا ہوا کامرس کالج میں احتتام پذیر ہواجس میں مقرریں نے کرپشن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی حیات شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ اے سی چترال عبدالولی خان نے صدارت کی اور کامرس کالج کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ، مظفر الدین اور دوسروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کرپشن کو ملک وقوم کے لئے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے کہاکہ جب تک وطن عزیز سے کرپشن کا ناسور ختم نہیں ہوتا، یہاں ترقی اور خوشحالی خواب ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف معاشر ے کے افراد میں نفرت پھیلانے کی ضرورت ہے تاکہ کرپشن کرنے والے کو کہیں جائے پناہ نہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو بدعنوانی اور قومی وسائل میں خیانت سے بچانے اور ان میں دیانت داری اور احساس ذمہ داری کو پروا ن چڑہانے کے لئے خصوصی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
anti corruption day held in chitral 2

anti corruption day held in chitral 3

anti corruption day held in chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
29562