Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ لوئیرچترال کی گاڑیوں میں کالے شیشوں اورغیر قانونی نمبر پلیٹ و اضافی ہیڈ لائٹس کے خلاف کارروائی؛ خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیورزکو بھاری جرمانہ کیاگیا

Posted on
شیئر کریں:

ضلعی انتظامیہ لوئیرچترال کی گاڑیوں میں کالے شیشوں اورغیر قانونی نمبر پلیٹ و اضافی ہیڈ لائٹس کے خلاف کارروائی؛ خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیورزکو بھاری جرمانہ کیاگیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی ضلع لوئر چترال میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اے سی ریونیو شہروز مفتی نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ چترال سٹی میں ناکہ بندی لگا کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کیں۔

 

اے اے سی نے گاڑیوں میں کالے شیشوں اور غیر قانونی نمبر پلیٹ و اضافی ہیڈ لائٹس وغیرہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوۓ خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیورز پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔ اور دیگر کے خلاف مزید قانونی چارہ جوئی کیلۓ مراسلہ متعلقہ تھانے کو ارسال کر دیا۔۔

 

اے اے سی نے تمام ڈرائیورز حضرات اور عوام کو ہدایت جاری کیں کہ وہ کالے شیشوں , غیر قانونی نمبر پلیٹس اور لائٹس کا استعمال بند کریں ۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں۔آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی بند کرنے کے ساتھ جیل کی سزا دی جاۓ گی۔

اسی طرح ٹریفک مجسٹریٹ لوئر چترال عدنان حیدر ملوکی نے ٹریفک انچارج کے ہمراہ بکر اباد میں ناکہ بندی لگا کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کیں۔ اور متعدد گاڑیاں مالکان کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا ۔

chitraltimes district administration lower chitral action against 144 5 chitraltimes district administration lower chitral action against 144 2 chitraltimes district administration lower chitral action against 144 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
82651